Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی اکاؤنٹنگ سروسز فراہم کرنے والی دو کمپنیوں کے خلاف کارروائی

اتھارٹی کی ویب سائٹ پر لائسنس یافتہ کمپنیوں کی تصدیق کی جاسکتی ہے(فوٹو، ایکس اکاؤنٹ)
سعودی آڈیٹرز اینڈ اکاؤنٹنٹس اتھارٹی کی تفتیشی کمیٹی نے غیرلائسنس یافتہ آڈٹ اور اکاؤنٹنگ سروسز فراہم کرنے پر دو کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ شعبے کو اطلاع ملی تھی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیرقانونی طور پر آڈٹ اور آکاؤنٹنگ سروسز کے حوالے سے دو کمپنیوں کی جانب سے تشہرکی جاری ہے۔
مذکورہ کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے بغیر لائسنس کے مذکورہ خدمات فراہم کرنے کا دعوی سوشل میڈیا پر کیا جارہا تھا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کمپنیوں کے ذمہ داران کو طلب کرکے ان سے تفتیش کی گئی اور ان کے خلاف کیس پبلک پراسیکیوشن کے ادارے میں فائل کردیا گیا۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹ کے شعبے سے متعلق قانون کی شق نمبر 10 کے مطابق بغیر لائسنس حاصل کیے یہ عمل جاری رکھنا اور اس حوالے سے گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے عوام الناس کو راغب کرنا خلاف ورزی ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹ سروسز حاصل کرنے سے قبل متعلقہ افراد اور کمپنیوں کے لائسنس کی تصدیق اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود فہرست سے کی جاسکتی ہے۔

شیئر: