ایس پی اے کے مطابق گھوڑوں کی خوبصورتی کے مقابلے کا میلہ تین دن تک جاری رہے گا، جس کا انتظام ’الصواری فارم‘ میں کیا گیا ہے۔
میلے میں گھڑ سواری کے فروغ اور اس سے وابستہ مملکت کی قدیم روایات کو بھی اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔
میلے میں عربی النسل گھوڑوں کی خوبصورتی اور خصوصیات کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری کے فنی اور انتظامی پہلوؤں کو بھی نمایاں کیا جا رہا ہے۔
گھڑ سواری کے مختلف پہلوؤں کو بھی نمایاں کیا جا رہا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
اس موقع پر میڈیا کوریج اور دستاویزی مواد کے ذریعے مقابلوں، شرکا اور گھوڑوں سے وابستہ ثقافتی ورثے کو سعودی عرب اور بیرون مملکت عام لوگوں تک پہنچانے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
میلہ سعودی قیادت کی جانب سے کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ گھڑ سواری مملکت کے قدیم ثقافتی ورثے اور روایات کا اہم حصہ ہے، جس کے تحفظ اور فروغ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔