Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی نے فرانس حملے کی مذمت کر دی

  جدہ .... اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے فرانس میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی تمام شکلیں مسترد کی جاتی ہیں ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ او آئی سی فرانس حکومت کے ساتھ ہے ۔ فرانس کے امن و استحکام کے خلاف کی جانیوالی ہر طرح کی کارروائی قابل مذمت ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ او آئی سی اخلاقی و انسانی اقدار کی حامی ہے اور دہشتگردی کی ہر شکل کو مسترد کرتی ہے ۔ 

شیئر: