Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک منصوبہ ناقابل قبول ہے، مینن

نئی دہلی .... ہندوستانی حکومت نے سابق قومی سلامتی مشیر شیوشنکر مینن نے کہا ہے کہ ہند کو چین ، پاکستان اقتصادی منصوبہ کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کی خودمختاری کا پہلو ہم قبول نہیں کرسکتے۔ سابق سفار تکار کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے اپنے منصوبے بی آر آئی پر ایک کانفرنس میں دیگر ملکوں کے ساتھ ہند کو بھی شرکت کی نئے سرے سے دعوت دی ہے۔ 4مارچ کو چینی سفارتکار فو ینگ نے ہند سے کہا تھا کہ وہ بی آر آئی کے بارے میں اجلاس میں شریک ہو۔ سی پیک، بی آر آئی ہی کا حصہ ہے۔ ہند سی پیک پر اس لئے نالاں ہے کہ وہ آزاد کشمیر سے ہوکر گزرتی ہے۔ مینن کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر پر پاکستان کا ”قبضہ“ ہے اور یہ علاقہ ہند کا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چین اس طرح پاکستان کے” قبضے“ کو مضبوط اور قانونی بنانا چاہتاہے ۔

شیئر: