Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ سالہ سعودی لڑکی نے ایک سال میں پہلا انگریزی ناول شائع کیا

چند ماہ قبل جاپانی زبان میں بھی دلچسپی لینا شروع کی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
بارہ سالہ سعودی لڑکی غنی خلیل القریبی نے ایک سال میں اپنا پہلا انگریزی ناول شائع کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے غنی خلیل القریبی نے بتایا کہ انگریزی ناول The Dessert Road کا خیال ایک سال پہلے اس وقت ذہن میں آیا جب گیارہ برس سے بھی کم عمر تھی۔ اپنے والد سے مدد بھی طلب کرتی تھی جوطویل عرصے سے ناول نگاری کر رہے ہیں۔
غنی خلیل القریبی کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے حوصلہ افزائی کی۔ ایک سال تک ناول کے تانے بانے بنتی رہی۔ تخیلاتی واقعات پر مشتمل پانچ حصے تیار کر لیے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’ایک جانب سکول تھا۔ یہ عزم بھی رہتا کہ کلاس میں اول آؤں۔ ساتھ ہی ناول کی مصروفیت بھی تھی۔ اچھی بات یہ ہوئی کہ میری ٹیچر اسرا حمدان الصبحی نے اس سلسلے میں مدد کی۔‘
غنی خلیل القریبی نے بتایا کہ  ہمیشہ سے قصوں، کہانیوں، افسانوں، ناولوں اور تعلیمی کتابیں جمع کرنے کا شوق ہے۔ مختلف کورس بھی کررہی ہوں۔  
سعودی ناول نگار کا کہنا ہے کہ ’انٹرنیشنل سکول میں زیر تعلیم ہوں جہاں سے انگریزی زبان سیکھی۔ مطالعے کا شوق ہے۔ عربی کے علاوہ انگریزی اور جاپانی زبانوں کی کتابوں کا بھی زیر مطالعہ رہتی ہیں۔‘

غنی کو کم عمری ہی سے لکھنے پڑھنے کا شوق تھا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

سعودی لڑکی کے والد خلیل القریبی نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی شروع سے ہی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ’دراصل غنی کو کم عمری ہی سے لکھنے پڑھنے کا شوق تھا۔ وہ زندگی اور اس کے ہنگاموں کے بارے میں طرح طرح کے سوالات کرتی تھی اور جب تک جواب نہیں ملتا تھا خاموش نہیں ہوتی تھی۔ وہ جو کچھ پڑھتی اسے اپنی ڈائری میں لکھ لیتی تھی۔ چند ماہ قبل جاپانی زبان میں بھی دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔ جاپانی عوام کا کلچر اسے پسند آ رہا ہے۔ اسے انگریزی اور عربی اچھی آتی ہے۔‘

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: