Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں گھنے بادل، متعدد علاقوں میں موسم غیر یقینی

’مدینہ منورہ میں دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں مطلع ابر آلود ہے جہاں گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ دیگر متعدد علاقوں میں بھی موسم غیر یقینی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص، الفقرہ، الیتمہ، خیبر اور بدر کے علاوہ قرب و جوار کے علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس سے ملتی جلتی صورتحال ملک کے جنوب مغربی پٹی میں ہے جہاں مختلف درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔
’گھنے بادل عسیر، جازان، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں پر چھائے ہوئے ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر رہائشیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پر خطر مقامات سے دور رہیں‘۔

شیئر: