Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی تاریخ آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد،ساگریکا

ممبئی۔۔۔۔اداکارہ ساگاریکا نے کہا ہے کہ ظہیر خان کے ساتھ شادی کی تاریخ آئی پی ایل کے بعد طے ہوگی۔ واضح رہے کہ ظہیر خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔دونوں کے درمیان کافی عرصے سے دوستانہ تعلقات تھے۔ ظہیر خان آئی پی ایل میں دہلی ڈیئرڈیولز ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں جبکہ ساگریکا ان دنوں اپنی منگنی کی مبارکباد وصول کررہی ہیں۔انہوں نے صحافیوں سے مختصر بات چیت میں کہا کہ منگنی کا مقصد یہ ہے کہ انہوں نے مجھے انگوٹھی پہنائی۔ یہ مکمل طور پر میرے لئے حیرانی کا باعث تھی۔ اس سوال پرکہ شادی کب ہوگی ؟انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا اور آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ہی تاریخ طے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ منگنی پر میں بھی وہی کچھ محسوس کررہی ہوں جیسا کہ اس موقع پر دوسری لڑکیاں محسوس کرتی ہیں۔میں بڑی خوش ہوںکہ میں صحیح بندے کے ساتھ زندگی کے بقیہ دن گزارونگی۔ان سے سوال کیا گیا کہ منگنی آپ کی ہوئی لیکن لوگ آپ ہی کے نام کی ایک صحافی کو مبارکباد دیتے رہے تو ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیاپر زیادہ سرگرم نہیں۔ساگریکا اور ظہیر کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔

شیئر: