Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پانچ دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل 6 ستمبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3050 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 151150 روپے رہی۔
پانچ روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12150 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
منگل کو 24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت میں 2615 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 129587 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالر کم ہو کر 1711 ڈالر رہی۔

شیئر: