Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں انجیر کی سالانہ پیداوار 150 ٹن سے زیادہ  

تبوک زراعت کے حوالے سے مملکت کا نمایاں ترین علاقہ ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن نے جسے سعودی عرب میں زرعی پیداوار کا مرکز مانا جاتا ہے سالانہ 150 ٹن سے زیادہ انجیر کی پیداوار کا نیا ہدف حاصل کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تبوک میں 2 لاکھ  70 ہزار سے زیادہ ہیکٹر پر 14500 سے زیادہ انجیر کے باغات موجود ہیں۔
تبوک زراعت کے حوالے سے مملکت کا نمایاں ترین علاقہ ہے۔

تبوک ریجن میں 55 ہزار سے زیادہ انجیر کے درخت ہیں( فوٹو ایس پی اے)

وزارت ماحولیات وزراعت و پانی  مقامی کاشتکاروں کو زراعت کے فروغ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کررہی ہے۔ وزارت چاہتی ہے کہ تبوک کے کاشتکار اپنے باغات اور زرعی فارموں میں زیادہ سے زیادہ اورعمدہ پیداوار حاصل کریں۔ 
تبوک کے شہروں، کمشنریوں، تحصیلوں اور قریوں میں جدید ترین زرعی آلات، آبپاشی کے لیے اعلی مشینیں اور مختلف زرعی سازوسامان نمایاں طریقے سے نظر آتا ہے۔ 
تبوک سعودی عرب کے تمام علاقوں کو مختلف قسم کی زرعی پیداوار فراہم کررہا ہے ان میں انجیر بھی ہے۔ اس کی شروعات جولائی سے ہوتی ہے اور اکتوبر تک چلتی ہے۔ یہاں 55 ہزار سے زیادہ انجیر کے درخت سالانہ  150 ٹن سے زیادہ انجیر فراہم کررہے ہیں۔ 
انجیر صحت کے حوالے سے بے حد مفید پھل ہے۔ یہ کیلشیئم سے مالا مال ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بے حد مفید ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو تازہ انجیر کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ گردے کے وہ مریض جو ڈائیلسس پر ہوتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ اسے استعمال کرنے سے قبل فوڈ ایکسپرٹ سے مشاورت کرلیں۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سالانہ 26.66 ہزار ٹن سے زیادہ انجیر تیار کررہا ہے۔ اس حوالے سے 100 فیصد خودکفیل ہے۔ ضرورت سے فاضل 7 فیصد برآمد کی جاتی ہے۔

شیئر: