Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرمعروف ’فاریکس‘ سے ہوشیار رہیں ،’ساما‘کا انتباہ

سرمایہ کاری کرنے سے قبل کمپنی کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ اپنی رقم کی حفاظت چاہتے ہیں تو سرمایہ کاری صرف لائسنس یافتہ ٹریڈنگ اداروں کے ساتھ ہی کریں۔ سرمایہ لگانے سے قبل اس بات کا اطمینان کرلیں کہ جس کے ساتھ آپ سرمایہ کاری کررہے ہیں وہ باقاعدہ لائسنس ہولڈر ہے یا نہیں اس حوالے سے اطمینان کیے بغیر سرمایہ کاری نہ کریں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے ٹوئٹر پر توجہ دلائی ہے کہ غیر معروف آن لائن فاریکس کے چکر میں نہ آئیں۔  
ساما نے تاکید کی ہے کہ کسی بھی منصوبے میں سرمایہ کاری سے قبل گروپ کے پاس متعلقہ پروجیکٹ کے حوالے سے لائسنس اور  سرمایہ کاری لائسنس کے بارے میں اچھی طرح سے اطمینان کرلیں تاکہ کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔

شیئر: