Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 180.61 ریال 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی ایک اونس کی قیمت 1711.950 تک پہنچ گئی(فائل فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 180.61 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 206.41 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام 189.21 ریال میں دستیاب رہا۔ 
گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت154.81 ریال رہی۔
21 قیراط کی 8 گرام والی گنی جمعے کو 1733.83 ریال، 22 قیراط کی گنی 1816.39 ریال جبکہ 24 قیراط والی گنی کی قیمت  1981.52 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
یاد رہے کہ جمعے کو گولڈ کی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک اونس کی قیمت 1711.950 تک پہنچ گئی۔

شیئر: