Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے نارتھ بالٹک فزکس اولمپیارڈ 2025 میں تین میڈل جیتے

اولمپیارڈ میں 10 ملکوں کے 105 طلبہ نے شرکت کی۔ (فوٹو: عاجل)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے 22 ویں نارتھ بالٹک فزکس اولمپیارڈ 2025 میں تین میڈل حاصل کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 26 سے 28 اپریل تک ایسٹونیا میں ہونے والے اولمپیارڈ میں 10 ملکوں کے 105 طلبہ نے شرکت کی۔
محکمہ تعلیم ریاض کے طلبہ فارس الغامدی اور حسین الصالح نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ محکمہ تعلیم الشرقیہ کے طالبعلم محمد العرفج نے کانسی کا میڈل جیتا ہے۔
سعودی طلبہ 2020 سے اس اولمپیارڈ میں شرکت کررہے ہیں، سعودی عرب کے تمغوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی، اس میں دو گولڈ، 10 سلور اور 10 برانز میڈل شامل ہیں۔
نارتھ بالٹک فزکس اولمپیارڈ میں سعودی عرب کی شرکت کنگ عبدالعزیزفاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کے انٹرنیشنل اولمپییارڈ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ہے۔
 ’موھبہ‘ کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کو بڑھانا، نئی نسل کو وژن 2030 میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا اور مقامی اور عالمی چیلنجوں کو حل کرنا ہے۔

 

شیئر: