Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر افراد‘ اور ‘ابشر اعمال‘ کے ذریعے 3 کروڑ 36 لاکھ الیکڑانک ٹرانزیکشنز

محکمہ ٹریفک کی جانب سے 2.6 ملین ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم ’ابشر‘ کے ذریعے مارچ 2025 میں ’ابشر افراد‘ اور ‘ابشر اعمال‘ کے ذریعے 3 کروڑ 36 لاکھ 44 ہزار 74 الیکڑانک ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ابشر افراد کے ذریعے 3 کروڑ 15 لاکھ 4 ہزار 684  ٹرانزیکشنز کی گئیں جن میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 2 کروڑ 41 لاکھ 5 ہزار 114 دستاویزات کے جائزے شامل ہیں جو ابشر ایپ کے ذریعے دستیاب ہیں۔ ابشر اعمال کے ذریعے 21 لاکھ 39 ہزار 390 ٹرانزیکشن ریکارڈ کی گئیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی نے ایک ماہ کے دوران 2.7 ٹرانزیکشنز کیں۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے 2.6 ملین ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ایک ماہ میں 3.8 ملین ٹرانزیکشنز جبکہ وزارت داخلہ کے ماتحت سول سٹیٹس (احوال المدنیہ) سے  ٹرانزیکشنز کی تعداد330.7 ہزار رہی۔
ابشر افراد کے ذریعے فراہم کی جانے والی عوامی خدمات میں سے ابشر رپورٹنگ سروس کے ذریعے 69732 رپورٹس جمع کرائی گئیں، دستاویزات کی ڈاک ترسیل کے لیے66277 درخواستیں اور فنگر پرنٹس کے حوالے سے 1604 انکوائریوں پر کارروائی کی گئی۔
ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کردہ یونیفائڈ ڈیجیٹل آئی ڈیز کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کرچکی۔ اس کے ذریعے وزارت داخلہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارمز ’ابشر افراد‘، ’ابشر اعمال‘ اور ابشر حکومہ‘ پر آن لائن کام کیے دیے جاسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ 500 سے زائد سرکاری اور نجی اداروں تک آن لائن رسائی کے لیے ’نفاذ‘ کا استعمال ضروری ہے۔

 

شیئر: