سعودی وژن 2030 کے تحت ہونے والی اصلاحات نے تعلیم کے شعبے کو تمام سطحوں پر مضبوط کیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
عکاظ نے سالانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا 12 سعودی یونیورسٹیاں شنگھائی رینکنگ میں ٹاپ 100 جامعات میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی جامعات دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں آگےNode ID: 886974
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 29 سعودی یونیورسٹیوں نے دینا کی صف اول کی جامعات میں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ 32 یونیورسٹیوں کو پائیدار ترقیاتی انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے۔
خادم حرمین شرفین سکالر شپ پروگرام نے تعلیمی نتائج کو بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اس پروگرام نے 23 ہزار سے زیادہ سعودی طلبہ کو دنیا کی 200 بہترین یونیورسٹیوں اور اداروں میں داخلے کے قابل بنایا ہے سکالرشپ حاصل کرنے واوں کے لیے گریجویشن کی شرح تقریبا 92 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وژن 2030 کی تعلیمی حکمت عملی نصاب کی ترقی، معیار کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل تعلیم میں سرمایہ کاری کے علاوہ تعلیم کو پائیدار ترقی اور معاشی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر پیش کرنا ہے۔
اس سے قبل سعودی ہیومن کیپبلیٹی ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ سی ڈی پی) نے خادم حرمین شریفین سکالرشپ پروگرام کے تحت 2030 تک 70 ہزار طلبہ کو بیرون ملک بھیجنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔