’ ایڈونچر اور تیز رفتاری کا شوق‘ سعودی موٹرسائیکلسٹ ولید الاحمری کی کہانی
اتوار 27 اپریل 2025 22:39
ابتد میں دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل ریس کیا کرتے تھے (فوٹو:العربیہ)
سعودی موٹرسائیکلسٹ ولید الاحمری کا کہنا ہے’ انہیں بچپن سے موٹرسائیکل کا شوق تھا جو رفتہ رفتہ جنون میں بدل گیا۔
انہوں نے بتایا موٹرسائیکل ریس کا آغاز ملکی سطح پر دیگر سواروں کے ساتھ مل کر اور اب عالمی ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں۔‘
العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ولید الاحمری نے کہا’ موٹرسائیکل کی سواری مجھے ہمیشہ سے پسند تھی، ایڈونچر اور تیز رفتاری میرا شوق تھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ابتد میں علاقے کی سطح پر دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل ریس کیا کرتے تھے پھر ریجن کے مقابلوں میں حصہ لیا اور بالاخر قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرنا شروع کردی۔‘
ولید الاحمری مختلف ممالک سے موٹرسائیکل پر آنے والے سیاحوں کی میزبانی کرتے ہیں اور انہیں مملکت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ وہ انہیں مملکت کی ثقافت و تہذیب اور یہاں کے قدیم تاریخی مقامات سے بھی روشناس کراتے ہیں۔