Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی فیملی نے بیٹے کے قاتل مقامی شہری کو معاف کردیا

گورنر مشرقی ریجن نے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے والے یمنی خاندان کا خیرمقدم کیا ہے(فوٹو سبق)
گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کرنے والے غیر ملکی خاندان کا گورنر ہاؤس میں خیرمقدم کیا ہے۔
اس موقع پر گورنر مشرقی ریجن نے کہا کہ مملکت اور حکومت اپنے قیام سے اب تک سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سب کے حقوق کی پاسبان ہے۔ کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق گورنر مشرقی ریجن سے  پیر کو گورنر ہاؤس میں مملکت میں مقیم یمنی شہری سعید سالم الجریری کے ان رشتہ داروں نے ملاقات کی جنہوں نے اپنے عزیز کے قاتل کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا ہے۔ 

گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے  مصالحتی کمیٹیوں کے سربراہ اعلی بھی ہیں( فوٹو سبق)

شہزادہ سعود بن نایف نے جو مصالحتی کمیٹیوں کے سربراہ اعلی بھی ہیں کہا کہ ’مصالحتی کمیٹیاں مقتولین کے وارثوں کو قصاص کے حق سے دستبردار ہونے پر آمادہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔  وارثوں کو سب سے زیادہ اللہ کی رضا کا احساس دلایا جاتا ہے‘۔ 
گورنر مشرقی ریجن نے کہا کہ ’عفوو درگزر سے کام لینا، دلوں کو جوڑنا، اخوت کے جذبے کو فروغ دینا، روا داری اور مصالحت کی قدروں کو عام کرنا معاشرے کے لیے مفید ہے اور اس کے خوشگوار اثرات خود معاف کرنے والوں پر بھی پڑتے ہیں‘۔ 

شیئر: