Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے خطاب، ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے آوٹ لیٹ اور پاکستانی فلم سمیت گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی ویڈیوز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مجلس شوری کے اجلاس سے پالیسی خطاب: شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجلس شوری کے اجلاس سے جامع خطاب میں مملکت کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پر اظہار خیال کیا ہے۔
ابشر میں موبائل نمبر کیسے تبدیل کریں؟: سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم نے موبائل نمبر تبدیل کرنے اور نیا موبائل نمبر درج کرانے کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
اقامہ ایکسپائر ہو چکا، کفیل تجدید نہیں کر رہا؟: اقامہ ایکسپائر ہو چکا، کفیل تجدید نہیں کر رہا اور نہ تنخواہ دے رہا ہے، کیا کرنا چاہیے؟
پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سعودی عرب کے سینما گھروں میں: پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سعودی عرب کے سینما گھروں میں عربی اور انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ دکھائی گئی، یہ فلم 1979 میں بننے والی فلم سے کتنی مختلف ہے؟
رضاکاروں کے تعاون سے نفسیاتی صحت کا عالمی دن: مدینہ منورہ میونسپلٹی کے تحت رضا کاروں کے تعاون سے نفسیاتی صحت کا عالمی دن منایا گیا۔
ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام: جدہ میں ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مقامی گلوکاروں نے نور جہاں کے گانوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
دنیا کا سب سے بڑا آؤٹ لیٹ اختتام پذیر: سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دنیا کا سب سے بڑا آؤٹ لیٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
جدہ میں سکیٹنگ چیمپئن شپ مقابلے: سعودی وزارت سپورٹس کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں سکیٹنگ چمپین شپ کے مقابلے منعقد ہوئے۔

فلم ’مولا جٹ‘ ریاض کے سینما گھروں میں بھی پیش: فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریاض کے سینما گھروں میں بھی دکھائی گئی، فلم بینوں نے اسے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔
تعمیرات اور غیر منقولہ جائیداد نمائش: جدہ میں تعمیرات اور غیر منقولہ جائیداد کی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں متعدد مقامی کمپنیوں کے علاوہ تعمیرات کے شعبے سے متعلق ادارے شریک ہیں۔

 

 

شیئر: