Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبزیوں سے باربی کیو

لندن ......مارکیٹنگ ریسرچ کے بعد سامنے آنے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باربی کیو کے عادی افراد بالعموم گوشت سے تیار کردہ اشیاءکھانے کے شوقین ہوتے ہیں اور تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ” اچھے کھانے والے“ کہے جاتے ہیں وہ بالعموم سرخ گوشت یعنی بڑے جانوروں کے گوشت کے شوقین ہوتے ہیں اور انکا کہناہے کہ اگر کوئی مزہ ہوتا ہے تو وہ بڑے کے گوشت کے باربی کیو میں ہوتا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود میڈ سائنس آج بھی اسی کلیے پر قائم ہے کہ سرخ گوشت نقصان دہ ہوتے ہیں اور کئی بیماریاں اسکی وجہ سے ہوتا ہے۔ لوگوں کو سرخ گوشت سے دور اور باربی کیو سے قریب رکھنے کیلئے مختلف حلقوں نے سبزیوں سے باربی کیوبنانے کا طریقہ شروع کردیاہے اور گوشت فروخت کرنے والی دکانوں پر بھی اب گوشت کم اورایسی سبزیاں زیادہ نظر آتی ہیں ان سے لذیذ باربی کیو تیار کرنے کا طریقہ وہی ہے کہ ا نہیں کوئلے کی آگ پر سینکا جائے۔ اس سلسلے میں پھول گوبھی ، گاجر ، چقندر، شلجم اور بروکولی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: