Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطی کی سطح پرمملکت میں پہلا ’آن لائن ٹیومر‘ پلیٹ فارم

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا آن لائن ’ٹیومر‘پلیٹ فارم  ریاض میں قائم کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹیومرپلیٹ فارم کی بدولت مرض کی تشخیص ابتدائی مرحلے ہی میں لگایا جاسکے گا اورعالمی معیار کے مطابق مناسب علاج پروگرام بھی ترتیب دیا جاسکے گا۔ اس مقصد کےلیے ماہرین پرمشتمل ایک کمیٹی ٹیومر کی نشاندہی اوراسکے ضروری علاج پرکام کرے گی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیومرپلیٹ فارم مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے ۔ متعدد شعبوں کے ماہرین وممتاز سعودی ڈاکٹرز اسکے نگران ہیں۔ یہ پلیٹ فارم صحت اداروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے ٹیومرکیسز کی تفصیلات جاننے اور سمجھنے کےلیے باقاعدہ میٹینگز کرتے ہیں اوراندرون وبیرون مملکت ٹیومر کے ماہرین کے تجربات سے استفادہ بھی کرتے ہیں۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ ٹیومر پلیٹ فارم کا اجرا اکتوبر کے مہینے میں خاص طورپر اسلیے کیا گیا ہے کہ ہرسال اس ماہ میں کینسرآگاہی مہم چلائی جاتی ہے

شیئر: