Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی زائرین پر عمر اور صحت کے حوالے سے پابندیاں ختم

آن لائن سہولتوں سےعمرہ زائرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ’ انڈونیشی زائرین پر سے عمر اور صحت کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے انڈونیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ’ ’نسک‘ ایپ اور اس کے ذریعے فراہم کی جانے والی آن لائن سہولتوں سےعمرہ زائرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ زائرین ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں‘۔ 
سعودی وزیرحج وعمرہ نے دورہ انڈونیشیا کے موقع پر مقامی عہدیداروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات خصوصا اسلامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سروسز کے ذریعے عمرہ زائرین کو سہولتوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ’ سعودی عرب اور انڈونیشیا کے تعلقات گہرے ہیں۔ یہ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ضیوف الرحمن پروگرام کے تحت انڈونیشی زائرین کو  زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل سہولتیں فراہم کی جائیں‘۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے انڈونیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں انڈونیشی عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں وزرا نے مملکت اور انڈونیشیا  کے تاریخی تعلقات کے تناظر میں مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انڈونیشی زائرین کےلیے سہولتوں کی فراہمی کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔ 
ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ ’دونوں برادر ملکوں کے سٹراٹیجک تعلقات گہرے ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات بھی جڑے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ٹرانسپورٹ کا شعبہ دونوں ملکوں کے درمیان آمد ورفت کو آسان بنانے کے حوالے سے اہم ہے‘۔ 

شیئر: