Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر حج کا دورہ ازبکستان ، عمرہ زائرین کے لیے سہولتوں کا جائزہ 

مملکت میں متعین ازبک سفیر اولوغ بیگ بھی موجود تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر حج و عمرہ  ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے جمعرات کو ازبکستان کا سرکاری دورے کا آغاز کردیا۔   وہ متعدد عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق  وزیرحج  کے دورے کا مقصد ازبکستان کے عمرہ زائرین کے سفر زیارت کو آسان اور اس امر کو یقینی بنانا ہے  کہ سعودی وژن  2030 کے اہداف کے تحت ازبکستان کے  زائرین ارض مقدس آئیں تو ان کا سفر یادگار بن جائے۔ 
سعودی وزیر حج کا دورہ مملکت اور ازبکستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے استحکام کا بھی ذریعہ ہے۔ سعودی عرب کی کوشش ہمیشہ یہ رہتی ہے  کہ برادر ممالک کے ساتھ تعلقات  مضبوط سے مضبوط تر ہوں اور وہاں سے آنے والے عمرہ زائرین کو جو خدمات پیش کی جائیں ان کا معیار اعلی ہو۔ دونوں ملکوں کی وزارتوں کے درمیان  تعاون اور شراکت کے رشتے قائم ہوں۔ 
الربیعہ اس موقع پر ازبکستان کے  متعدد عہدیداروں سے ملاقاتیں کرکے زائرین کو پیش کی جانے والی سہولیات میں بہتری لانے کی تدابیر پر تبادلہ  خؓال کریں گے۔
اس موقع پرسعودی عرب میں متعین ازبکستان کے سفیر اولوغ بیگ مقصودآف بھی موجود تھے۔

شیئر: