Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خزاں کا رنگ بھی رنگ بہار جیسا‘ دنیا بھر سے تصاویر

سردیوں کی باقاعدہ آمد سے پہلے موسم خزاں میں قدرت کے رنگ کھل کر سامنے آتے ہیں۔ ارد گرد نظر دوڑائیں تو سرخ، پیلے، نارنجی اور سبز رنگ کے مختلف رنگوں نے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ دیکھیے دنیا بھر سے خزاں کے خوبصورت مناظر روئٹرز کی تصاویر میں

امریکی ریاست نیو یارک میں خزاں کے بکھرے ہوئے رنگ خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔

فرانس کے یغوے کا جنگل جہاں ہر درخت پر رنگوں کے مخلتف شیڈز بکھرے ہوئے ہیں۔ 

سکاٹ لینڈ ویسے ہی خوبصورت قدرتی مناظر کے لیے مشہور ہے اور خزاں میں اور بھی دلکش ہو جاتا ہے۔

موسم خزاں میں نہروں اور دریاؤں میں رنگوں کا عکس اور بھی خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔

واشنگٹن کے جارج ٹاؤن میں پوٹامک دریا کے کنارے پر کھڑی خواتین خزاں کے رنگوں سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

خزاں کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ جاگ اور واک ہے جب انواع و اقسام کے درخت خزاں کے مختلف رنگ بکھیر نظر آتے ہیں۔

قدرت کے نظاروں کی خوبصورتی کا بھرپور مزہ لینے کے لیے اکثر لوگ ہائکنگ یا کیمپنگ کرتے ہیں۔ 

امریکہ کی طرح کینیڈا بھی موسم خزاں کے دلکش رنگوں کے لیے مشہور ہے۔

سکاٹ لینڈ کے دریا گیری پر واقع پل کا خوبصورت نظارہ جہاں لوگ تصاویر بھی کھچوانے آتے ہیں۔

 موسم سرما کی آمد سے پہلے خزاں کے موسم کو لوگ بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔

خزاں کے رنگوں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ کسی بھی ندی کے کنارے دن گزارنا ہے۔

شیئر: