Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے داغے گئے میزائلوں کے بعد یروشلم میں دھماکے: اے ایف پی

ایران کی فوج نے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی اڈوں اور سکیورٹی سروس شِن بیٹ کو نشانہ بنایا (فوٹو:روئٹرز)
جمعرات کو اسرائیل کے شہر یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں۔ 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ دھماکے اُس وقت ہوئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے ایران سے فائر کیے گئے میزائلوں کا پتہ لگایا۔
فوج نے ٹیلی گرام پوسٹ میں لکھا کہ ’حال ہی میں، اسرائیلی دفاعی فوج نے ایران سے ریاست اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی شناخت کی۔ دفاعی نظام خطرے کو روکنے کے لیے فعال ہیں۔‘
دریں اثنا، ایران کی فوج نے جمعرات کو کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی اڈوں اور ملک کی سکیورٹی  سروس شِن بیٹ کو نشانہ بنایا۔
سرکاری ٹی وی پر نشرکردہ بیان میں فوج نے کہا کہ صہیونی حکومت کے پامچیم اور اوودا ہوائی اڈے اور شِن بیٹ کا ہیڈکوارٹر ایران کی فوج کے ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

 

شیئر: