Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادے سے شاہ چارلس سوئم تک کا سفر تصاویر میں

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد سابق شہزادہ چارلس اب شاہ چارلس سوئم کے نام سے جانے جائیں گے۔
برطانیہ کی ایک ہزار برس کی تاریخ میں شاہ چارلس سوئم 73 برس کی عمر میں سر پر تاج رکھنے والے سب سے عمر رسیدہ شخصیت ہوں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں شاہ چارلس سوئم کی زندگی پر ایک نظر
1983 میں شہزادہ چارلس نے شہزادی ڈیانا کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا۔ شہزادی ڈیانا ان کی پہلی اہلیہ تھیں۔

جولائی 1981 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی ہوئی تھی۔

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی زندگی تنازعات کا شکار رہی۔

شہزادی چارلس اور ان کی اہلیہ نے 1985 میں امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اس وقت کے صدر رونلڈ ریگن سے ملاقات کی تھی۔

شہزادہ چارلس اپنے بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے ساتھ سکول میں

شہزادی ڈیانا شہزادے چارلس کے ساتھ ونڈسر کاسل میں ایک تقریب کے دوران

شہزادی ڈیانا کی موت 1997 میں ایک کار حادثے میں ہوئی تھی۔

شاہ چارلس سوئم چارلس ماحولیات اور تعمیرات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان کے پرنس ٹرسٹ چیریٹی نے تقریباً 50 سال قبل اپنے آغاز کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ بے روزگار اور پسماندہ نوجوانوں کی مدد کی ہے۔

جنوری 1999 میں پہلی مرتبہ شہزادہ چارلس نے کمیلا پارکر کے ساتھ فوٹوگرافرز کو تصویر لینے کی اجازت دی تھی۔

2005 میں میں شہزادہ چارلس نے کمیلا پرکار کے ساتھ شادی کی تھی۔

آنجہانی ملکہ برطانیہ کے  چار بچے ہیں اور شہزادہ چارلس سب میں بڑے ہیں۔

شہزادہ چارلس انڈیا دورے کے موقعے پر ایک تقریب کے دوران

2014  میں سعودی عرب دورے کے موقعے پر شہزادہ چارلس روایتی عرب لباس پہنا تھا۔

بکھنگم پیلس کی بالکونی میں شہزادہ چارلس اپنی والدہ، بہو شہزادی کیٹ اور پوتے اور پوتی کے ساتھ

نو سو برس سے تاج پوشی کی رسم ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوتی آئی ہے۔ ولیم دی کانکر پہلے بادشاہ تھے جن کی ویسٹ منسٹر ایبے میں تاجپوشی کی گئی تھی جبکہ چارلس چالیسویں بادشاہ ہوں گے۔

شیئر: