Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین سے 115میل نیچے کی صورتحال پر انسان کی نظر

فلاڈیلفیا .....امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلا کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ ایک عرصے سے لیا جارہا ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ اس خلائی اسٹیشن سے نہ صرف 115میل نیچے زمین کے حالات پر بھی نظررکھی جارہی ہے بلکہ سمندر کے نیچے ہونے والے تغیرات اور آتشیں فشار کی بھی تصاویر اتاری گئی ہیں۔ کچھ تصاویر ٹونگا کے زیر آب آتش فشاں کے اوپر سے اتاری گئی ہیں اور دوسری تصویریں میکسیکو اور چلی کے آتش فشاں پہاڑوں کے فشار سے تعلق رکھتی ہیں۔بعض تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ آسمانی بجلی پورے غیض و غضب کے ساتھ حملہ آور ہوئی ہو۔ آتش فشانی عمل کے نتیجے میں زمین پر بھی بہت سے اور طرح طرح کے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ مگر زمین پر نظر آنے والا کوئی بھی منظر زیر آب ہونے والے فشاروں کی کیفیات کی ہمسری نہیں کرسکتا کیونکہ ان تصاویر کو دیکھ کر نہ صرف انسان خوفزدہ ہوجاتا ہے بلکہ اس پر سکتے کا عالم بھی طاری ہوجاتا ہے اور اسکے لئے یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ کوئی چیز اتنی بھی خطرناک اور ڈراﺅنی ہوسکتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ خلا سے اتاری جانے والی ان تصاویر میں بیشتر بہت واضح اور صاف ہیں اور ان میں دہانوں سے اٹھنے والا دھواں بھی واضح طورپر نظر آتا ہے۔ بعض مقامات پر آتش فشانی فضلے 6میل کی بلندی تک اڑتے نظر آرہے ہیں۔ 
 

شیئر: