Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائیکلنگ سے سرطان اور امراض قلب سے تحفظ

لندن ...... برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ نے سائیکلنگ کی افادیت پھرثابت کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائیکل چلانا نہ صرف بہترین ورزش ہے بلکہ سرطان اور امراض قلب جیسے موذی مرض پر قابو پانے کا ذریعہ بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپنے کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے سائیکل آج بھی بہترین سواری ہے۔رپورٹ تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہناہے کہ تیراکی کے بعدسائیکلنگ ہی ایک ایسی ورزش ہے جو جسم کے تمام اعضاءاور پٹھوں کو متحرک کرکے انسان کو چاق و چوبند بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ رپورٹ ایسے 2لاکھ64ہزار 377افراد کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے جن کی اوسط عمر 53سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق سائیکل سواری کے اچھے اثرات کا تعلق سائیکل پر سوار ہوکر طے کئے جانے والے فاصلے کی کمی بیشی پر بھی ہوتا ہے۔ رپورٹ کے نگراں ناروے یونیورسٹی کے پروفیسر لارس بو اینڈرسن تھے۔

شیئر: