Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارباڈوس ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کے ایک وکٹ پر40رنز

  بار باڈوس ... ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم 393 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں 81 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 40 رنز بنا لئے۔بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔مصباح الحق اور اظہر علی نے تیسری وکٹ پر 98 رنز کی شراکت قائم کی اظہر علی نے کیریئر کی 13 ویں سنچری اسکور کی تاہم فوری بعد105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔مصباح پھربدقسمت رہے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ۔ 99رنز پر جیسن ہولڈر کی باونسر سے بچتے ہوئے سلپ پر کیچ دے بیٹھے ۔ اسد شفیق 15، سرفراز احمد 9 اور، محمد عامر10رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شاداب خان اور یاسر شاہ کے درمیان 30 رنز کی قیمتی شراکت ہوئی تاہم گیبرئیل نے 11رنز پرشاداب کو پویلین بھیج دیا۔یاسر شاہ نے 24 رنز بنائے ۔ محمد عباس ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبرئیل نے 4، دوندرا بشو اور جیسن ہولڈر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو کیرون پاول 6 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ پاکستان کی 81 رنز کی برتری کو ختم کرنے کے لئے ویسٹ انڈیز کو مزید 41 رنز درکار ہیں۔

 

شیئر: