Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھنے بادل اور دھند، موسم سرما میں ابہا کے دل موہ لینے والے نظارے

موسم سرما کے دوران عسیر کا فطری حسن دوبالا ہو جاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
عسیر ریجن کے پہاڑوں پر گھنے بادلوں اور دھند نے ابہا شہر کو ڈھک دیا جس سے ایک دل موہ لینے والا قدرتی نظارہ دیکھا گیا۔
گہری دھند نے پہاڑی سلسلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عسیر ریجن میں دلکش مناظر دیکھنے میں آئے جو اس خطے کے منفرد اور متنوع موسم کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق یہ پینوراما موسم سرما میں سیاحتی منزل کے طور پر عسیر کی کشش کو مزید بڑھاتا ہے۔
 یہ ماحول  فطرت سے محبت کرنے والوں اور اور فوٹو گرافی کے شوقین افراد کو پرسکون مناظر کا لطف اٹھانے اور انہیں اپنے کیمرے میں ’قید‘ کرنے کے لیے اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
عسیر ریجن ان مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں موسم سرما کے دوران فطری حسن دوبالا ہو جاتا ہے۔

حد نگاہ تک پھیلی دھند اور گھنے بادلوں میں لپٹے پہاڑ سحر انگیز منظر پیش کرتے ہیں۔
 عسیر ریجن سیاحت کے لیے مملکت کے خوبصورت ترین مقام کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔

 

شیئر: