Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 11 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

کاروباری ہفتے کے آخری دن روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق 11 نومبر کو امریکی ڈالر کی قدر 221.64 روپے رہی جو 10 نومبر کو 221.42 روپے تھی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.96، اماراتی درہم 60.34، کویتی دینار 720.46، عمانی ریال 575.69، بحرینی دینار 588 اور قطری ریال کی قدر 60.61 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 225.5 اور قیمت خرید 227.75 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 62.5 اور قیمت فروخت 63.1 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 64.7 اور قیمت فروخت 65.3 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں