Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ تاروت کے ساحلی مقامات پر مینگروز لگانے کی مہم

مملکت میں شجرکاری کی مہم 32 دن تک جاری رہے گی( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی قطیف کمشنری میں قومی مرکز برائے ماحولیات وشجرکاری کی جانب سے جزیرہ تاروت کے ساحلی مقامات پرمینگروز لگانے کی مہم کاآغازکیا گیاہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق پودے لگانے کی مہم میں 250 سے زیادہ رضا کار بھی شرکت کریں گے۔ رضاکاروں نے مختلف مقامات پرمینگروز لگانے کے لیے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ 
قومی مرکز برائے ماحولیات وشجرکاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ’ شجرکاری کی جس مہم کا آغاز کیا ہے وہ 32 دن تک جاری رہے گی‘۔ 
مہم کے ابتدائی مرحلے میں شریک رضا کارساحلی مقامات پرموجود مینگروز سے بیج جمع کریں گے بعدازاں انہیں صاف کرکے اچھے بیج جدا کیے جائیں گے۔ 
سرسبزسعودی عرب مہم کے تحت ساحلی مقامات پر6 ہزار سے زائد مینگروزکے پودے لگائے جائیں گے۔
مرکز کی جانب سے مزید کہا گیا کہ’ شجر کاری مہم کا مقصد معاشرے کو سبزے کی اہمیت و افادیت کواجاگرکرنا ہے۔ خاص کرمخصوص مقامات پرمینگرووز کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے گی‘۔
 یہ پودے ماحول کوصاف رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے تحت یہ پودے ہوا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کوجذب کرکے آکسیجن پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 
مینگروز کے جنگلات ماحول کی تبدیلی کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کاربن کو جذب کرنے کی بہت صلاحیت ہوتی ہے جبکہ مینگروز ساحلی علاقوں کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں۔ 

شیئر: