Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ماحولیات نے کہا ہے کہ پیر کو ریاض، شمالی حدود ریجن، الجوف، مشرقی ریجن، تبوک اور حائل میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مختلف شہروں میں آج بھی بارش کے ساتھ گرج چمک اور دھند چھائی رہے گی۔‘
محکمہ ماحولیات کے مطابق کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔‘
 ’مذکورہ علاقوں میں فجر کے وقت سے لے کر سورج گرم ہونے تک دھند رہے گی جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں العلا اور خیبر میں دن بھر بادل چھائے رہیں گے جبکہ رات 8 بجے تک بارش کا امکان ہے۔‘
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’حائل میں بارش کا زور کم ہو گا۔‘
 

شیئر: