Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر 2025: سعودی طلبہ کا مملکت واپسی پر پھولوں سے خیرمقدم 

سعودی طلبہ کی ٹیم نے سب سے بڑے سائنسی ایونٹ میں 23 ایوارڈ جیتے (فوٹو: ایس پی اے)
 ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر2025 میں شرکت کرنے والے سعودی طلبہ کا ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھولوں سے خیرمقدم کیا گیا۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی طلبہ کی ٹیم نے سب سے بڑے  سائنسی ایونٹ میں 23 ایوارڈ جیتے اور ایوارڈ کی تعداد میں دوسرے نمبر پر رہے۔
سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر 10 سے 16 مئی تک کولمبس، اوہائیو میں ہوا جس میں 70 ممالک کے ایک ہزار 700 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی۔
یہ سکول کے طالبہ کےلیے ریسرچ اور انوویشن پروجیکٹس کے لیے سب سے بڑا انٹرنیشنل پلیٹ فارم ہے، انٹریز کا ایک ہزار سے زیادہ عالمی سائنسی ماہرین جائزہ لیتے ہیں۔
 مجموعی طور پر اس مقابلے میں ایوارڈز کی تعداد 183 تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں 124 گرینڈ پرائز اور59 سپیشل ایوارڈ شامل ہیں۔
مقابلے میں شریک طلبہ کے پروجیکٹس نے اولمپیارڈ کے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
امریکہ روانگی سے قبل ٹیم کے ارکان نے جامع ترییتی پروگرام مکمل کیے جس میں ایک سال لگا۔ 

 

شیئر: