سعودی وزارتِ تجارت نے حج سیزن کے آغاز کے ساتھ مارکیٹوں اور ریستوران کی نگرانی کا عمل سخت کردیا ہے۔
تفتیشی ٹیمیں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ان دونوں شہروں کے درمیان ہائی ویزے پر موجود سٹورز وغیرہ کی چیکنگ کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
رمضان سے قبل وزارت تجارت کے تفتیشی دوروں میں تیزیNode ID: 886014
عاجل نیوز کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے 19 ہزار دورے کے جن میں اشیائے خورونوش کی دکانوں، مارکیٹس اور عازمین کے لیے کیٹرنگ کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے شامل تھے۔
وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مرکزی ایریا جہاں عازمین حج کی عمارتیں موجود ہیں وہاں کی دکانوں کا خاص طورپر جائزہ لیا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہاں فروخت کی جانے والی اشیا غیرمعیاری نہ ہوں۔
وزارت کی جانب سے نگرانی آپریشن حج ایام میں بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے تاکہ مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں اشیائے خورونوش کے معیار کو جانچا جائے۔