Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60 افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ لے جانے کی کوشش، 12غیرملکی اور 8 سعودی گرفتار

ایک لاکھ ریال جرمانے اور مملکت سے بے دخلی کی سزا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر 60 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 12 غیرملکیوں اور 8 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت کی جانب سے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرمٹ کے بغیر کسی کو بھی مکہ مکرمہ لےجانے کی کوشش کرنے والے پر ایک لاکھ ریال جرمانے اور مملکت سے بے دخلی کے علاوہ اسے 10 برس کے لیے بلیک لسٹ کیے جانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سیزنل ادارہ جاتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاتا ہے جہاں ان کے کیس کی سماعت کے بعد سزاوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔‘
وزارت کی جانب سے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو حج  قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا مقصد عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: