Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر مزید مہنگا: بدھ 16 نومبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ 16 نومبر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے ساتھ 222.41 روپے رہی۔
امریکی ڈالر کی قیمت 15 نومبر کو 221.91 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 59.17، اماراتی درہم 60.55، کویتی دینار 722.74، عمانی ریال 577.68، بحرینی دینار 590 اور قطری ریال کی قیمت 60.81 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 264.34 اور یورو کی قدر 231.41 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں