Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 2 دسمبر کو ڈالر اور سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 273.72 اور یورو کی قدر 235.56 روپے رہی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کے مقابلے میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں صرف ایک پیسے کی کمی ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 223.68 روپے ہوگئی ہے۔
دو دسمبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 59.51، اماراتی درہم 60.89، کویتی دینار 729.50، عمانی ریال 581.03، بحرینی دینار 593.34 اور قطری ریال کی قیمت 60.86 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 273.72 اور یورو کی قدر 235.56 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 229.25 اور قیمت فروخت 231.25 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 63.3 اور قیمت فروخت 63.9 روپیہ ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: