Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے بڑا آتش فشاں ’ماؤنا لوا‘ پھٹ پڑا،حیرت انگیز تصاویر

امریکی ریاست ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پہاڑ ماؤنا لوا پھٹنے کے بعد سینکڑوں افراد نظارہ دیکھنے جمع ہوئے۔ دور دور تک پھیلا ہوا لاوا زمین پر ایک منفرد پیش کر رہا ہے جسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے دور دور سے فوٹوگرافرز آئے۔ دیکھیے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر میں۔

دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ ماؤنا لوا چار دہائیوں بعد پہلی مرتبہ پھٹا ہے۔

چند ہفتے پہلے ہی پہاڑ کے کسی بھی وقت پھٹنے کی پیشین گوئی کی گئی تھی اور اردگرد کے علاقہ مکینوں کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے فی الحال ارد گرد کے علاقوں کو نقصان نہیں پہنچا۔

سائنسدانوں کے مطابق اس مقام پر کئی لاکھوں سال پہلے سے ہی آتش فشانی سرگرمی شروع ہو گئی تھی۔

یہ تاریخی لمحہ دیکھنے لوگ دور دور سے آئے تھے۔

ماؤنا لوا آخری مرتبہ سنہ 1984 میں پھٹا تھا۔

لاوے کا بہاؤ بگ آئی لینڈ میں واقع مرکزی ہائی وے سے چند میل دور ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق لاوا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 فٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

لاوا ممکنہ طور پر ہوائی کو مشرق اور مغرب سے جوڑنے والے ہائی وے تک پھیل سکتا ہے۔

شیئر: