Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2022 میں فضا سے لی گئیں بہترین تصاویر

 سال 2022 میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کھل کر سامنے آئے۔ کہیں شدید سیلابوں کی صورت میں تباہی نظر آئی، کہیں تاریخ کی بدترین خشک سالی کا سامنا رہا تو کہیں جنگلات میں آگ پھیلنے سے رہائشی علاقے بھی خطرے کی زد میں رہے۔ جبکہ روس کے یوکرین پر حملے کے اثرات انسانی اور معاشی بحران کی صورت میں نظر آئے۔ ان تمام واقعات کو فوٹوگرافروں نے بہترین انداز میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ روئٹرز کی دنیا بھر سے تصاویر میں

یوکرین کا شہر ارپن روسی میزائل حملوں کے بعد تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

  یونان میں درجہ حرارت انتہائی کم ہونے سے فش فارم میں پالی گئی مچھلیاں مر گئیں۔

یونان کے درالحکومت ایتھن میں شدید برفباری میں ڈھکا ہوا تاریخی ارتھینون جو دراصل دیوی ایتھنا سے منسوب ہے۔

وینیزویلا میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر ایک چھت کا منظر جہاں لوگ اپنے اپنے یوگا میٹس لیے ورزش کر رہے ہیں۔

فرانس کا ایک دریا یورپ میں تاریخ کی بدترین خشک سالی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔

 روس کا زیر آب التائی علاقہ جہاں سے ٹرین گزرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بوسنیا میں آل سینٹس ڈے کے موقع پر قبرستان کی فضا سے کھینچی ہوئی تصویر۔ 

افریقی ملک مڈاگاسکر میں ریت کے طوفان میں گھرے ہوئے گھر۔

میکسیکو میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی سے ہونے والی تباہی۔

روسی علاقے سربیا کے دریا میں ڈوبا ہوا جنگ عظیم دوئم کا جنگی جہاز۔ 

امریک ریاست فلوریڈا میں شدید طوفان سے ہونے والی تباہی۔

کینیا میں خشک سالی کے باعث جانوروں کی موت واقع ہوئی۔

یوکرین میں جنگ سے شدید متاثر ہونے والے علاقے ماریوپول کے قبرستان میں تازہ قبریں۔

بولیویا میں نمک کے ریگستان پر ایک شخص چلتے ہوئے۔ 

شیئر: