Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم کے تعاون سے گھر بیٹھے انفلونزا ویکسین کی سہولت

’سروس کا آغاز ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ سے کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت صحت نے کریم ٹیکسی سروس کے تعاون سے گھر بیٹھے انفلونزا ویکسین کی سہولت متعارف کروائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سہولت سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کے لیے ہے جس کے لیے 40 ریال فیس مقرر کی گئی ہے۔
گھر بیٹھے انفلونزا ویکسین کی سہولت طلب کرنے کے لیے کریم کی ایپلی کیشن پر متعلقہ سیکشن میں جانا ہوگا۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’یہ سہولت جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ منورہ میں شام 5 بجے سے رات 9 تک فراہم کی جائے گی‘۔
’بعد ازاں اس میں وسعت کرتے ہوئے دیگر شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ کریم ایپلی کیشن پر ویکسین طلب کی جائے گی جس کے بعد ٹیکسی طبی ٹیم کو لے کر لوکیشن پر پہنچ جائے گا۔
 

شیئر: