Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دو دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو فی تولہ سونا 500 روپے بڑھ کر 187700 روپے کا ہو گیا۔
نئے کاروباری سال کے پہلے دو دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فی 10 گرام سونا 428 روپے اضافے سے 160922 روپے کا رہا۔
بائیس قیراط سونے کے فی 10 گرام نرخ 147512 روپے رہے۔
منگل کو نئے کاروباری سال کے دوسرے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونا نو ڈالر اضافے سے 1833 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

شیئر: