Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ آرکٹیک کی برف پگھلنے سے بیماریاں

  آرکٹیک..... موسمیات اور موسمی اثرات کے حوالے سے تحقیقی کام کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے سبب قطبین میں برف پگھلنے کی بات اب پوری دنیا جان گئی ہے اور اس کے دور رس منفی اثرات سے بھی انسان واقف ہوچکا ہے۔ مگر اس حوالے سے کی جانے والی تازہ ترین تحقیق کے بعد جاری ہونے والی رپورٹ میں ایک ہولناک اطلاع یہ ہے کہ اگرواقعی بحیرہ آرکیٹک کے گرد جمی ہوئی برف پگھلی تو لاکھوں کی تعداد میں ایسی نت نئی بیماریاںدنیا میں پھیل جائیں گی جو کروڑوں سال سے ان کے اندر چھپی ہوئی ہیں۔ یہ ایک ایسی صورتحال ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے فلمسازوں کو آنے والے خطرات کی شکل میں کسی نئی اور بلاک بسٹر فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں بہت مدد ملے گی اور اسے فلمانا بھی آسان ہوگا۔ ماہرین کا کہناہے کہ اب تک جو برف پگھل چکی ہے اسکے نتیجے میں کچھ بیماریاں ہمارے سامنے بھی آچکی ہیں۔ خطرہ یہ ہے کہ کہیں یہ بیماریاں وبائی شکل اختیار نہ کرجائیں۔

شیئر: