دبئی...آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر نے ریٹائر منٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عہدے کی میعاد پوری کرنے کا اعلان کردیا ۔ اب وہ جون 2018تک خدمات انجام دیں گے۔یاد رہے کہ ششانک منوہر نے مارچ میں اچانک یہ عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرکے سب کو حیرت زدہ کر دیا تھا۔ان کا دعوی تھا کہ آئی سی سی اور ہندوستانی بورڈ میں تنازع کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں او ر وہ ذاتی وجوہ کی بنا پر یہ اقدام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جون تک عبوری چیئر مین کے طور کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ نئے چیئر مین کا انتخاب کیا جاسکے۔فیصلہ واپس لیا جانا آئی سی سی میں اصلاحات کے حوالے سے بھی خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ ششانک منوہر ہی بگ تھری کے خاتمے کا بنیادی محرک ثابت ہوئے تھے۔