Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے کا سلسلہ بڑھ گیا

لندن - - - - - - کریڈٹ کارڈز کیساتھ ذاتی استعمال کی مختلف چیزوں یا ان کے مندرجات کی چوری کا مسئلہ اب پرانا ہوچکا ہے۔ مگر بینک اکاؤنٹس کی چوری کی رفتار جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے سب کو پریشان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران بینک اکاؤنٹس کی ہائی جیکنگ کے واقعات میں 50فیصد اضافہ ہواہے اور اب جرائم پیشہ عناصر حیرت انگیز طور پر پرانے اور متروکہ طریقوں پر عمل کرتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ جعلسازی اور فراڈ کی روک تھام کے برطانوی ادارے کا کہناہے کہ 2016ء میں 22525بینک اکاؤنٹس چرائے گئے اور انکی معلومات کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جرائم پر نظر رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کسی کے بارے میں تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور کررہے ہیں۔ دیکھا جائے تو صرف گزشتہ 6ماہ میں انکی رفتار بہت تیزی سے بڑھی ہے ۔

شیئر: