Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جرمنی اور اٹلی کی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات

  مقامی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو جرمنی میں میونخ سیکیررٹی کانفرنس 2030 کے موقع پرجرمن کمپنی بی ایم ڈبلیو اور اطالوی کمپنی لیونار ڈوکے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز( سی ای او) سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پائیدار ترقی اورلوگوں کی خوشحالی کے اہداف کی سپورٹ میں سلامتی اور استحکام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بہت سے شعبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں۔
 سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
فریقین نے اس تیز رفتار ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا جو سعودی وژن 2030 کی روشنی میں سیکیورٹی اور دفاعی شعبوں کی لوکلائزیشن اور خلائی تحقیق کے میدان میں نظر آئی ہے اور بہت سے شعبوں میں مقامی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔
علاوہ ازیں سعردی وزیر خارجہ نے سنیچرکو میونخ میں جرمن چانسلر کے خصوصی مشیر برائے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی امور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان مضبوط تعلقات اورتعاون کے تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور سپورٹ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پیش رفت اور کئی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: