Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’سعودی کپ‘ کے فاتح کو ٹرافی دی

مقابلہ ’ دنیا کی ریس‘ کے سلوگن کے تحت شروع ہوا تھا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سنیچر کی شام ریاض کے شاہ عبدالعزیز ریس کورس گراؤنڈ میں منعقدہ چوتھے ’سعودی کپ ‘ کے فائنل مقابلے کی سربراہی کی ہے۔
ایس پی اے اور الاخباریہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گھڑ دوڑ کے فاتح جاپان کے ’بین ثلاسا‘ کو سعودی کپ 2023 کی ٹرافی دی۔ 
اس موقع پرسعودی ولی عہد نے ہیرو ریس کمپنی کو مبارکباد دی جو فاتح گھوڑے پنتھالا کی مالک ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ہارس ٹرینرز کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے گھوڑے کا ماڈل اور گھڑ سوار ہیلمٹ حاصل کیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز شروع ہونے والا  دنیا کا سب سے مہنگا ترین مقابلہ تھا جو’ دنیا کی ریس‘ کے سلوگن کے تحت شروع ہوا۔
مقابلے میں مجموعی طورپر35 ملین ڈالرکے انعامات رکھے گئے تھے۔ مقابلہ 16 راؤنڈز پرمشتمل تھا جس میں 16 ممالک کے 243 گھوڑے شریک ہوئے۔

شیئر: