Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزہ افطار کے لئے چندہ جمع کرنا ممنوع

ریاض: روزہ افطار کے لئے چندہ جمع کرنا منع ہے۔ روزہ داروں کو افطار کروانے کے خواہش مند مستند خیراتی تنظیموں میں اپنے عطیات جمع کروائیں۔ یہ بات نائب وزیر اسلامی امور ڈاکٹر توفیق عبد العزیز السدیری نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ افطار کروانے کے لئے چندہ جمع کرنا اور لوگوں سے عطیات کی اپیل کرنا منع ہے۔ وزارت داخلہ اس کی اجازت نہیں دیتی۔ مساجد میں بھی روزہ افطار کروانے والے متعلقہ اداروں سے پہلے اجازت حاصل کریں اور طے شدہ ضوابط کی پابند کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مساجد کے ائمہ کو ہدایت کی کہ اجتماعی افطار کے لئے پہلے وزارت سے اجازت لینا ضروری ہے۔ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف جمع کرنا اور متعلقہ اداروں کو مطلع کرنا امام کی ذمہ داری ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: