Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسکر ایوارڈز میں ایشیائی فلموں اور فنکاروں کا خیرمقدم

اگر آپ لوگوں کو ان کرداروں میں ڈالیں گے تو لوگ اسے ضرور دیکھیں گے۔ فوٹو عرب نیوز
ہالی وڈ کی جانب سے 95 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے ایشیائی فلموں اور اداکاروں کی بے مثال کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق اس ایوارڈز میں نامزد ہونے والی ملائیشیا کی فلم ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس اور انڈیا کی فلم آر آر آر پیش کی جا رہی ہے۔

ملائیشین اداکارہ مشیل یہہ کا اتوار کو پہلی فاتح بننے کا قوی امکان ہے۔ فوٹو عرب نیوز

آسکر فلم ایوارڈز کی جانب سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی فلم ایوریتھنگ ایوری ویئر جس نے باکس آفس پر 100 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے اس فلم کو گیارہ مختلف آسکر ایوارڈ ز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ہالی ووڈ میں ایشیائی نمائندگی نے بالآخر اس سال ایک قابل ذکر پیش رفت کی ہے جس سے آسکر ایوارڈز کے اس سیزن میں بہت سے ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں۔
ملائیشیا کی ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کی اداکارہ مشیل یہہ آسکرز کی 95 سالہ تاریخ میں صرف دوسری ایشیائی بہترین اداکارہ نامزد ہوئی ہیں جن کے پاس اتوار کو پہلی فاتح بننے کا قوی امکان ہے۔
اس سے قبل اب تک صرف چار ایشیائی اداکار آسکر جیت سکے ہیں۔ اس کے بعد انڈیا کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی بہترین فلم آر آر آر کی نامزدگی ہوئی ہے۔

آسکر ایوارڈز کے اس سیزن میں بہت سے ریکارڈ ٹوٹنے والے ہیں۔ فوٹو بی بی سی

ملائیشین فلم کو بہترین پیکچر کے طور پر  آسکر ایوارڈز میں گیارہ نامزدگیوں کے ساتھ ایک ایشیائی کو ڈائریکٹر ڈینیئل کوان اور ایک ایشیائی پروڈیوسر جوناتھن وانگ شامل ہیں۔
اس موقع پر جوناتھن وانگ کا کہنا ہے کہ یہ واقعی ایک خوبصورت اور یادگار موقع ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اگر آپ لوگوں کو ان کرداروں میں ڈالیں گے تو لوگ اسے ضرور دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صرف سفید فام کردار ہی اس تفریحی مہم میں کیوں حصہ لیتے ہیں، انٹرنیشنل فلم فئیر ایوارڈز میں ایشیائی اور سیاہ فام کرداروں اور لاطینی کرداروں کو بھی شامل ہونا چاہئے۔

شیئر: