Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دنیا کے خوش افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

عالمی پیمانے پر رائے شماری میں چین پہلے اور نیدرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو روئٹرز
سعودی عرب کے 86 فیصد رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ 'خوش یا زیادہ خوش' ہیں، رائے شماری میں 32 ممالک کے باشندوں کو حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق عالمی پیمانے پر کئے گئے ایک نئے سروے کی فہرست کے مطابق سعودی عرب دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ خوش رہنے والے شہریوں میں شامل ہیں۔

اوسطاً چار میں سے تین بالغوں نے خود کو 'خوش' قرار دیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

آئی پی ایس او ایس تنظیم کی جانب سے کی گئی رائے شماری میں چین91 فیصد کے ساتھ پہلے اور نیدرلینڈ 85 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
گلوبل سروے میں بتایا گیا ہے کہ فہرست میں کی گئی درجہ بندی کے مطابق بھارت 84 فیصد اور برازیل 83 فیصد کے ساتھ شامل ہے۔
دریں اثناء ہنگری، جنوبی کوریا اور پولینڈ کے جواب دہندگان نے 50 سے 60 فیصد تک سب سے کم رپورٹ کی۔
امریکہ 76 فیصد کے ساتھ اس فہرست کے وسط میں نظر آ رہا تھا۔

لوگ  اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ تعلقات پر مطمئن ہیں۔ فوٹو روئٹرز

سروے سے پتا چلا ہے کہ اوسطاً چار میں سے تین بالغوں نے خود کو 'خوش' قرار دیا ہے۔
اوسطاً 73 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ وہ 'خوش ہیں'، اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال سے عالمی خوشی میں چھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
سروے میں پوچھے گئے سوالوں میں عالمی سطح پر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات سے سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔
 

شیئر: