Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یتیموں کا باپ چل بسا، ٹریفک حادثے میں سعودی استاد کی ہلاکت پر غم کی لہر

حادثے سے قبل عمرہ کیا تھا، واپسی کی تیاری کررہے تھے ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کی رفحا کمشنری میں رضاکارانہ طور پر یتیموں کو تعلیم دینے والے سعودی استاد سعد الفدید ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔
استاد سعد الفدید نے حادثے سے قبل عمرہ کیا تھا اور واپسی کی تیاری کررہے تھے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر سعد الفدید کی موت پر ’یتموں کا باپ چل بسا‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ بن گیا۔  
سعد الفدید یتیموں کی نگہداشت کرنے والی فلاحی انجمن ’رؤوم‘ کے  ساتھ مل کر رضاکارانہ طور پر بچوں کو تعلیم دے رہے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سعد الفدید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمدہ اخلاق کے مالک تھے۔ طلبہ واساتذہ اورعوام سب میں مقبول تھے۔ 
سعودی  شاعروں نے سعد الفدید کے لیے مرثیے بھی کہے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔

شیئر: