Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو عید کا چاند 24 منٹ تک افق میں رہے گا : ماہر

’یہ بات صحیح نہیں ہے کہ جمعرات کو چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر فلکیات اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا ہے کہ جمعرات کو عید کا چاند 24 منٹ تک افق میں رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ بات صحیح نہیں ہے کہ جمعرات کو چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘۔
’فلکی حساب سے چاند سورج غروب ہونے کے بعد 24 منٹ تک افق پر رہے گا جس کا مطلب ہے کہ اگر مطلع صاف ہوا تو ہلال دیکھا جاسکتا ہے‘۔
’یہ بات صحیح ہے کہ جمعرات کو بعض ممالک میں سورج گرہن ہوگا جہاں چاند کا دیکھنا ممکن نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل مدینہ منورہ کے جبل فقرہ میں ہلال دیکھا گیا جبکہ وہ صرف 7 منٹ تک افق میں رہا‘۔
 

شیئر: